ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اجودھیا معاملے کے دونوں فریق صدر جمہوریہ کے دروازے پر دستک دیں گے

اجودھیا معاملے کے دونوں فریق صدر جمہوریہ کے دروازے پر دستک دیں گے

Mon, 12 Nov 2018 12:18:32  SO Admin   S.O. News Service

ایودھیا12 نومبر(ایس او نیوز) سپریم کورٹ میں زیر سماعت اجودھیا قضیہ کے جلد از جلد حل کے لئے متنازعہ زمین سے جڑے ہندو و مسلم فریق صدر جمہوریہ بھون کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری کی رہائش پر اتوار کو اس سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہندو اور مسلم فریق ایک ساتھ مل کر مندر مسجد تنازعہ کے جلد حل کے لئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند سے مل کر ایک میمورنڈم بھی سونپیں گے۔

انصاری نے بتایا کہ میٹنگ میں ہندو فریق مہنت دھرم داس، بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری، لکھنؤ کے صوفی سنت سیوا سمیتی کے صدر صوفی وحید چشتی، حاجی ممحمد فاہب صدیقی، سماجی کارکن محمد آفاق، لکھنؤ کے عارف صدیقی سمیت کئی ہندو اور مسلم سماج کے لوگوں نے اس میں شرکت کی۔

اقبال انصاری نے بتایا کہ میٹنگ میں سب کی رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں ہم آہنگی کا ماحول قائم رہے اس کے لئے سپریم کورٹ میں معاملے کی جلد ہی سماعت ہو۔ دونوں فریقین کی نمائندوں پر مبنی ایک وفد صدر جمہوریہ سے جلد ہی ملاقات کرے گا۔


Share: